اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں توہین رسالتؐ برداشت نہیں کریں گے ،علمائے کرام کا دبنگ اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

سکھر(این این آئی)سکھرمیں تحفظ رسالت ریلی ،ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول گاڑیوں پر اور پیدل شریک ،شرکاء ریلی کا شہر کی سڑکوں پرمارچ،فضائیں دورود سلام اور لیبک یا رسول کی صداؤں سے گونج اٹھی ،سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے ،علمائے کرام کا خطاب تفصیلات کے مطابق تنظیمات اہلسنت سکھر کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت

،عظمت صحابہ اور محبت اہلبیت کے حوالے سے سکھر کے گلوبل چوک لب مہران سے نامور عالم دین مفتی ابراہیم قادری ،پیرآف بھرچونڈی شریف امیرمرکزی جماعت اہلسنت پیرعبدالخالق قادری، پیر سید نصراللہ سیدسردارعلی شاہ میاں عبدالحق سیدضمیرحسین شاہ ،مشرف محمودقادری ،مفتی شفیق قادری ،میاں عبدالباقی، مفتی عارف سعیدی ،محبوب سہتو،صاحبزادہ حامد محمودفیضی، عدنان رضاقادری ،مفتی حق نبی سکندری،پیر عبدالغفار ،غیاث الدین قادری،مولانا نوراحمدقاسمی ودیگر کی قیات میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی جن کے قافلے صبح سویرے سے ہی سکھر پہنچنا شروع ہوگئے تھے ریلی گلوب چوک لب مہران سے شروع ہوئی اور اس کے شرکاء نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا عاشقان رسول گاڑیوں اور پیدل شریک رہے اور شہر کی فضائیں دورود وسلام اور لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے بھی درج تھے ریلی پریس کلب پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جہاں پر نامور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ دنیا کے مسلمان ہر چیز برادشت کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت اور اہلبیت و صحابہ کرام کی شان میں کسی قسم کی کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس کے لیے

وہ اپنی جانیں تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لینے کی کوشش کی جارہی ہے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہاں پر تمام فرقے باہمی اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں لیکن اسلام دشمن

یہاں پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکربھائی سے بھائی کو لڑانے کی مذموم سازش کررہے ہیں لیکن ہم ان کی کوششوں کوکسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور ایسے اقدامات کرے جن ملک کا امن بھائی چارہ اور اتحاد برقرار رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…