خاتون پوسٹ ماسٹر کوتھپڑ مارنے کا معاملہ پارٹی کو برا بھلا کہا ، رہنما پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کر دی

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے خاتون افسر کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تشددکا نشانہ نہیں بنایا۔ان کاکہنا تھا کہ محکمہ ڈاک کا کنٹریکٹر ہوں، اپنی ترسیلات کی تفصیل لینے گیا تھا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق خاتون افسر نے نہ صرف تفصیل دینے سے انکار کیا بلکہ پارٹی کو برا بھلاکہا،

میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا الزام غلط ہے۔ دوسری جانب ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما نوید اسلم نے سینیئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کو مبینہ نارواسلوک کا نشانہ بنایا۔سینیئر خاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نویداسلم نے 24 ستمبر کو دفتر آکر تھپڑ مارے، میرے اسٹاف نے مجھے بچایا اور نوید اسلم کو دفتر سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ نوید اسلم نے مجھ پر آفس میں حملہ کرکے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس نے مقدمے میں درست دفعات نہیں لگائیں جس کا ملزم کو فائدہ ہوا اور گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت سے ضمانت ہوگئی۔خاتون نے الزام لگایا کہ نوید اسلم دندناتے کہہ رہا تھا کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب کہ ایف آئی آر میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئیں، ملزم کے پاس اسلحہ تھا لیکن مقدمے میں جان سے مارنے کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نوید اسلم نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ضمانت حاصل کرلی۔اس واقعے کے بعد جی پی او ساہیوال میں اسٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نوید اسلم کو گرفتار کر لیا تھا جس پر دوسرے روز ہی مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…