اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بینظیر کی کردارکشی کے لیے حسین حقانی نے پیٹرگیرتھ کے جعلی خط پر جعلی دستخط کس کے کہنے پر کیے؟مریم نواز کی نیب پیشی پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کتنے دن میں ہوئی ؟شیخ رشید ن لیگ پر برس پڑے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے 10سوالوں کے جواب مانگ لیے۔ شیخ رشید نے جواب کیلئے سابق وزیر اعظم کو دو روز کی مہلت دی ہے البتہ یہ نہیں بتایا کہ پیر کو مہلت ختم ہونے پر کیا کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میاں نوازشریف سے جو دس سوالات پوچھے ہیں وہ ان کے پہلے دور حکومت سے لے کر اس وقت تک کے ہیں۔ شیخ رشید کا پہلا سوال: نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں اور بطور چندہ کتنی رقم لی؟ دوسرا سوال: خبر ایجنسی کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ کس نے بتایا اور اجمل قصاب کی معلومات کس نے بھارت کو فراہم کیں؟ تیسرا سوال: نوازشریف بیرون ملک جاکر دشمن ملک کے سربراہ مودی کو فون کیوں کرتے تھے؟ کیاانہیں پاکستان سے مودی کو فون کرنے میں یہ خطرہ تھا کہ ملکی سلامتی کیخلاف باتیں افشا ہو جائیں گی؟ چوتھا سوال: نوازشریف نے بیرون ملک سے مودی کو جتنی کالیں کی ان کی تعداد اور ایجنڈا کیا تھا؟ پانچواں سوال:سپریم کورٹ پر حملے کے لیے لوگوں کو لاہور سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کس نے کیا؟ ان لوگوں کو پنجاب ہائوس میں ناشتہ کس نے دیا؟ چھٹا سوال:وہ کون لیڈرہے جو عدالت پیشی کے لیے کورونا کا بہانہ کرتا ہے اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف طویل تقریریں کرتا ہے؟ ساتواں سوال: ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ نوازشریف نے اب اعتراف کیا ہے تو پہلے انکار کیوں کیا تھا؟ آٹھواں سوال:نوازشریف نے2013کے الیکشن میں کتنی رقم خرچ کی ؟ الیکشن کے لیے سیف الرحمان نے قطر سے کتنی رقم بھیجی؟ نواں سوال:مریم نواز کی نیب پیشی پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کتنے دن میں ہوئی ؟ پتھروں کے تھیلوں کی وڈیو نشر ہونے سے روکنے کے لیے ٹی وی چینلز کو کتنے فون کیے گئے؟ دسواں سوال: بینظیر کی کردارکشی کے لیے حسین حقانی نے پیٹرگیرتھ کے جعلی خط پر جعلی دستخط کس کے کہنے پر کیے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…