بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما کے بھائی نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے مناظر علی رانجھا ایم پی اے مسلم لیگ ن کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا نے میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اور میاں حسن علی رانجھا کے ہمراہ

ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار بھی نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے، عوام ان کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، فوج کے خلاف بول کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی مودی کے یار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر میاں مظہر علی رانجھا نے کہا کہ آج اپنے اصل گھر مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…