پاکستان کے انتہائی اہم محکمہ میں اربوں کی کرپشن ، راتوں رات ارب پتی بننے والوں کیخلاف بڑی پیشرفت

27  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں میں گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کے حوالے سے اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ایکسائز ایجنٹ خرم گجر کو 30 ستمبر کو

طلب کر لیا،قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر محکمہ ایکسائز کے تین افسران پر پہلے ہی پرچہ درج کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ای ٹی او قاری غلام رسول اور انسپکٹر وحید مئیو نے ملی بھگت کر کے خرم گجر کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا ۔ایکسائز افسران خرم گجر کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی وائوچر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس جاری کرتے رہے۔ محکمہ ایکسائز میں بڑے پیمانے پر بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں جعلی نیلام گاڑیوں کی رجسٹریشن پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے، اینٹی کرپشن میگا سکینڈل میں قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ریکور کرکے وزیر اعظم پاکستان کے تعلیم فنڈ میں جمع کرائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…