منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

مون سون ہوائیں کل سے پاکستان میں داخل ، 27سے 29ستمبر کے دوران بارشیں ہی بارشیں ، گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )محکمہ موسمیات نے مون سون ہوائوں کے آج ( ہفتہ ) کی شام سے پاکستان میں داخل ہونے اورہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران

جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اپنے بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ 27سے 29ستمبر کے دوران بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، گلگت،کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اٹک سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ بارش کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں جاری جزوی گرمی کی لہر میں کمی آگئی ہے ۔اس ضمن میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے بتایاکہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 34سے36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں جمعہ کو سمندری ہوائیں 22 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…