جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی، اقامے کی مدت پوری ہونیوالوں کیلئے بھی خوشخبری

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی ایئرلائن پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید 7 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔ یہ پروازیں 21 پروازوں کے علاوہ ہیں، پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے مزید پروازوں کیلئے وزیر اعظم سے استدعا کردی ہے۔جس کے تحت سعودی عرب کیلئے

مزید 7 پروزیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی21 پروازوں کی اجازت کے علاوہ ہیں۔ مزید پروازیں چلانے سے نشستوں کی دستیابی سب مسافروں کیلئے آسان ہوجائے گی۔ پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ ملا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی آئی اے کو خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا ہے زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہوگیا تھا کچھ عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کردیے تھے جس پر سی ای او پی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئی اصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی تھی پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کی سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں

گنجائش 12 ہزار افراد کی ہے 13 مزید پروازیں سماج فاصلے کی قوانین کے ساتھ آپریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی۔وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25,500 افراد کی ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…