جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے گدھے کا بچہ کہنے پر انتہائی دلبرداشتہ پولیس آفیسر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر (ایس آئی) فہد افتخار ورک سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے انہیں گدھے کا بچہ کہنے پر انتہائی دلبرداشتہ ہوگئے اور پولیس سروس سے استعفیٰ دیدیا۔امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کرنے والے فہد افتخار سی سی پی او اور

دیگر حکام کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ تاہم سی سی پی او لاہور کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعہ حقائق کے برخلاف اور من گھڑت کہانی ہے ، کسی افسر کی توہین نہیں کی گئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خراب رویہ سے تنگ آکر پولیس کی ملازمت ہی کو خیر باد کہہ دیا ۔دو صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے تحریر کیا کہ وہ پولیس کے محکمے میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے ۔ رابطہ کر نے پر فہد افتخار ورک نے بتایا کہ 22 ستمبر کو ایک اجلاس میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) نے انہیں گدھے کا بچہ کہہ کر مخاطب کیا ۔اپنی توہین محسوس کر تے ہو ئے مذکورہ ایس آئی نے فوری طور پر محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا ۔ورک کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا مانیٹرنگ سیل کے انچارج اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو بریف کر رہے تھے ۔اس دوران سی سی پی او نے انہیں گدھے کا بچہ کہتے ہو ئے کہا کہ وہ پوچھ کچھ اور رہے اور جواب کچھ اور دیا جا رہا ہے ۔فہد افتخار ورک نے کہا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ،ان کے والد اسکول ٹیچر تھے ۔گزشتہ مارچ سے وہ سی سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…