لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں شواہد پر مبنی طویل ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس میں شہبازشریف اور فیملی کی منی لانڈرنگ کا طریقہ کار بے نقاب کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب)نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں شواہد پر مبنی طویل ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس58 والیمز پر مشتمل ہیں اور ملزمان کو فراہم صفحات کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں شہبازشریف اور ان کی فیملی کی منی لانڈرنگ کا طریقہ کار بے نقاب کیا گیا ہے جبکہ سلمان شہبازاورنیٹ ورک کی مکمل تفصیلات والیمزکی صورت میں بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بینامی اثاثہ جات کی مالیت7 ارب سے زائد پائی گئی جبکہ بے نامی کمپنیاں، شیئرز اور اکائونٹس میں شہباز شریف کی اربوں ملکیت ثابت ہوئی۔