اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف خاتون صحافی اورتجزیہ نگارغریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگر اس ملک میں وزیراعظم بننا چاہتی ہیں تو ان کو اپنے الفاظ پر معذرت کرنی چاہیے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ردعمل پر
میں خود حیران تھی، میرا ان کے بارے میں خیال تھا کہ وہ ہر طرح کے سوال اور تنقید کو ویلکم کرتی ہیں۔ کیونکہ جب آپ سیاستدان ہوتے ہیں تو آپ کو ہر طرح کی تنقید برداشت کرنی چاہئے۔میں یہ ہرگز نہیں کہہ رہی کہ آپ کو گالم گلوچ اور اخلاقیات سے گری ہوئی حرکتیں برداشت کرنی چاہئیں۔ بلاول بھٹو کے کہنے پر ہم لوگ قومی اسمبلی میں خواتین صحافیوں پر حملوں کی درخواست لے کر گئے، میں واحد خاتون تھی جو نام لے لے کر خواتین سیاستدانوں کے حق میں بولی۔مریم نواز کے ردعمل پر تمام خواتین صحافیوں اور مرد صحافیوں نے میرے سے اظہار یکجہتی کیا۔سب یہی کہہ رہے ہیں آخر مریم نواز کو ہوا کیا ہے؟ یہ تمام چیزیں مریم نواز کو دیکھنی پڑیں گی، اس سے میں ہی نہیں بلکہ تمام خواتین صحافی متاثر ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نوازاور غریدہ فاروقی درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی جس کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔