لاہور (این این آئی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک کے خراب نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،25فیصد سے کم نتائج دینے پر سکول ہیڈ کے کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات مانگ لیں، سکول سربراہان اپنے سکول کے طلبا کی میٹرک میں
کارکردگی رپورٹ مرتب کریں گے۔ سائنس اور آرٹس کے طلبا کے نتائج کی الگ الگ رپورٹ تیارکی جائے گی۔ رپورٹ ایک ہفتہ میں سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی،25فیصد سے کم نتائج دینے پر سکول ہیڈ کے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیجائے گی جبکہ دس فیصد سے کم نتائج دینے پر متعلقہ ٹیچر کا تبادلہ کردیا جائے گا۔