شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈر نے کیا کوششیں شروع کر دیں ؟حیران کن دعویٰ

23  ستمبر‬‮  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ، جعلی ٹی ٹیز اور کرپشن کیسز میں اپنی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گرفتاری سے

پہلے یہ پریس کانفرنس ایک بجھتے چراغ کی آخری ٹمٹماہٹ کے مترادف ہے۔نجی ٹی دنیا کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر اپنی ممکنہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب! آپ کی گرفتاری وزیرِاعظم عمران خان کی ذاتی خواہش یا سیاسی انتقام نہیں، بلکہ آپ کی لازوال، تابناک اور بے مثال کرپشن کے باعث عدالتوں اور احتسابی اداروں کی ضرورت ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کا ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعویٰ عوام کی آنکھوں میں مرچیں جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کھربوں ڈالرز، یوروز، دینار، درہم اور روپے کی کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی اور بھتیجی کی لگائی گئی آگ بجھانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی سی میں نواز شریف کی ایک گھنٹے کی تقریر نے شہباز شریف کی دو سالہ محنت زائل کر دی۔اللہ کے کرم اور وزیرِاعظم عمران خان کی احسن پالیسیوں کی بدولت حکومت اس امتحان میں سرخرو ہوئی۔ آج ایک دفعہ پھر شہباز شریف معیشت کی تباہی کا واویلا مچا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…