جعلی ڈگری ہولڈرز افسران نے ادارے کا ستیاناس کر دیا کرپٹ افسران کے خلاف وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایات پہنچ گئیں

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارہ پیٹاک میں جعلی ڈگری ہولڈرز افسران نے ادارے کا ستیاناس کر دیا ہے،کرپٹ افسران کے خلاف وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایات پہنچ گئیں،انجینئرز کی ڈگریاں کونسل سے مسترد ہونے کے باوجود بھی بااثر افسران براجمان ہیں،ادارے کی یونین نے نیب اور ایف آئی اے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے،پیٹاک کے خلاف تحقیقات ہونے پر

بیس سے زائد افسران و ملازمین کو ٹھنڈے پسینے شروع ہو گئے ہیں،تفصیلات  کے مطابق  پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل اسسٹنٹ (پٹاک )میں مخصوص مافیا کی جانب سے جعلی اسناد پر غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کئے گئے آفیسران کئی برس بیت جانے کے بعد بھی ڈگریوں کی تصدیق نہ کر سکے جبکہ دوسری جانب متعدد آفیسران کی ڈگریاں انجیئرنگ کونسل سے مسترد ہوچکی ہیں ۔ محکمہ کے اندر زرائع سے پتا چلا ہے کہ محکمہ پٹاک میں جعلی ڈگریوں کے حامل آفیسران نے مختلف شعبوں کے اندر نہ صرف بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہیں بلکہ محکمہ کی آنکھوں میں  دھول جھونک کرسرکاری پاسپورٹ کے لئے ایچ آر دیپارٹمنٹ سے جعلی لیٹر بھی لے چکے ہیں  زرائع نے یہ بھی بتایا  ہے کہ جبکہ چند سال قبل سابق ڈی جی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے بلیو مولڈنگ مشین کی خریداری 12 لاکھ روپے میں درآمد کی گئی ہے جبکہ یہ مولڈنگ پاکستان میں ہی موجود ایک شخص سے خریدی گئی تھی دوسری جانب پاکستان انڈسٹریل اسسٹنٹس سنٹر (پٹاک) بلیو مولڈنگ مشین خود بھی بنا سکتا ہے ایک مرتبہ خریداری پر اسی کمیٹی نے دوبارہ اسی بلیومولڈنگ مشین کی خریداری 14 لاکھ روپے میں کی یہ خریداری محض کاغذوں میں ہوئی اور محکمہ سے 14 لاکھ روپے لے گئے جبکہ اس مولڈنگ کا آج تک استعمال نہیں ہو کیونکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی اس طرح سرکاری خزانے کو 26 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ محکمہ میں موجود چند آعلی آفیسران کے ٹولے نے  زونل آفیسز میں بھی خلاف میرٹ بھرتیاں کرائیں جس پردیگر درخواست دھندگان کے ساتھ نہ صرف نا انصافی ہوئی بلکہ میرٹ پر آنے والوں نے عدالت کا رخ بھی کر لیا۔محکمہ پٹاک  میں جعلی ڈگریوں کے حامل کرپٹ آفیسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن  اور ایف آئی اے نے ایکشن لینے کے لئے ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…