تعلیمی اداروں اور سکولز میں کرونا کا پھیلائو جاری ایک روز میں ہی 35 طالب علم متاثر

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کے کیسزمیں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران پنجاب بھر میں 60کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور شہر میں 35نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں دو دن کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا لیکن کوئی اموات سامنے نہیں آئی ہے

۔ پنجاب میں 94952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا کاپھر پھیلاؤ سامنےآیا ہے ، پہلے 6دنوں کے دوران تعلیمی اداروں میں کرونا کی تشخیص کیلئے 28ہزا ر سے زائد ٹیسٹ کیے جن میں 51طلباء اور 3استاتذہ اور ایک ملازم کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6424 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 134243 ہوگئی ہے جب کہ 2463 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…