سابق وزیر اعظم میرہزار خان کھوسہ نے 91برس کی عمر میں دوبارہ شادی کرلی

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نگراں وزیراعظم و(ر) چیف جسٹس شرعی عدالت میر ہزار خان کھوسہ نے 91 برس کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ نے 91 سال کی عمر میں دوسری بار سہرا سجا لیا ہے۔

میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور کے گوٹھ کشمیر آباد سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں۔ میر ہزار خان کھوسہ نے دو ماہ قبل مقامی وڈیرے کی بیوہ سے خفیہ نکاح کیا تھا۔شادی کی تقریب میں خاندان کے چند افراد شریک ہوئے تھے۔میر ہزار خان کھوسہ کی پہلی بیوی سے 3 بیٹے ہیں جن کے نام برکت کھوسو ،امجد کھوسو اور شفقت کھوسو ہیں۔میر ہزار خان کھوسہ کی شادی کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے صاحبزدے امجد کھوسو نے سابق وزیراعظم کو ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے انہیں دوسری شادی کرنے پر آمادہ کیا،میر ہزار خان کھوسہ کے دوسری شادی پر آمادہ ہونے کے بعد ان کی شادی ایک بیوہ خاتون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مقامی وڈیرے کی بیوہ ہیں۔دونوں کی نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا تھا جس میں چند افراد نے ہی شرکت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ اس وقت شدید علیل ہیں جب کہ ان کا علاج جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…