جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز لندن میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری بالآخر کس نے وصول کئے؟ وفاقی حکومت نے تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی

datetime 22  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی ۔ منگل کو وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔دریں اثنانوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائی کورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے ،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے،مختلف نجی چینلز کے اینکرز کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…