نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے ملک اس حالت کو پہنچا،حسن نثار نے تقریرکو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کارحسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے ملک اس حالت کو پہنچا ۔

رضا ربانی کیلئے پیغام ہے کہ رضا ربانی اس ملک کی سیاست کیلئے پیدا نہیں ہوئے تھے، پاکستان کی سیاست خاندانی لوگوں اور شرفا کا کام نہیں ہے۔رضا ربانی قائداعظم کے پہلے اے ڈی سی ایئر کموڈور عطا ربانی کا بیٹا ہے، رضا ربانی ہمیشہ مجھے پاکستان کی سیاست میں ان فٹ دکھائی دیئے۔ حسن نثار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ یونیورسٹیوں کو ابھی شیلف کریں پہلے پرائمری ایجوکیشن بہتر بنائیں۔ بلاول بھٹو کے بیان صدارتی نظام ملک میں تباہی لے کر آئے گا پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو زلزلے بار بار آئے جس نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ان میں ایک زلزلہ پیپلز پارٹی کا دوسرا ن لیگ کا زلزلہ ہے، ان دو زلزلوں کے اثرات ہم سہار گئے اب ہمیں کسی نظام سے ڈر نہیں لگتا، ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھگتنے کے بعد بھی زندہ ہیں تو صدارتی نظام بھی بھگت لیں گے۔احسن اقبال کے بیان ملک کی ترقی کیلئے پرویز مشرف جیسے آمر کا احتساب ضروری ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ احسن اقبال اور ان کے آقا دونوں ہی ایک آمر کی پیداوار ہیں، خواجہ آصف کا تاریخی جملہ انہی کیلئے ہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…