اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شہریوں کی مدد بروقت کیوں نہ کی، سی سی پی او لاہور ان ایکشن سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتارکرواکر مقدمہ در ج کروا دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے شہری کی فوری مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرواتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب محمد علی جاوید نامی شہری سے دو پیدل سوار ڈاکووں نے واردات کی شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کرکے نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے۔

زخمی شہری محمد علی واردات سے کچھ فاصلے پر قائم ناکہ ٹھوکر نیاز پر مدد کیلئے پہنچا تو ناکہ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر عبداللہ نے مدد کی بجائے شہری کو تھانہ چوہنگ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد تھانہ چوہنگ کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد عالم نے بھی زخمی شہری کی مدد نہ کی۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو تھانہ چوہنگ کی حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور نے ایس پی مجاہد اسکواڈ راشد ہدایت کو آفس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کی طرف ایسا افسوسناک رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی صورتحال میں شہریوں کی فوری مدد کی جائے، سی سی پی او محمدعمرشیخ کا تمام افسران و اہلکاروں کو واضع پیغام بھی دے دیا۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے تین روز قبل صبح سویرے پولیس ریسپانس چیک کرنے کیلئے عام شہری بن کر ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے مدد مانگی۔ چوکی ہلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد کی بجائے سی سی پی او لاہور کو کہاکہ یہ ان کی حدود میں نہیں آتا لہذا آپ تھانہ کاہنہ رابطہ کریں، جس پر سربراہ لاہور پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل بلال سے راہنمائی کیلئے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کاہنہ کے نمبرز بھی مانگے جس پر پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور راہنمائی کی بجائے دوبارہ 15 پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دے دیا اور گائیڈ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ہیڈ کانسٹیبل بلال کو تھانہ کاہنہ کی حوالات میں بند کروا کے مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہے فرض، مدد آپ کی کے نعرہ کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…