بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ٹوئٹر پر 16گھنٹے، نواز شریف نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے‎

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہمجھے اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے

ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (NawazSharifMNS)ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے ”ووٹ کو عزت دو“لکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔16گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 1لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”ووٹ کو عزت دو“۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت اور خطاب متوقع ہے۔ عدالتی مفرور ہونے کے باعث پیمرا کی پابندیوں سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کے ٹوئیٹر کاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا”ووٹ کو عزت دو“۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…