بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

ٹوئٹر پر پہلا دن، نواز شریف نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ + این این ائی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے

ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (@NawazSharifMNS) ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے ”ووٹ کو عزت دو“لکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔ چند ہی گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”ووٹ کو عزت دو“۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت اور خطاب متوقع ہے۔ عدالتی مفرور ہونے کے باعث پیمرا کی پابندیوں سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کے ٹوئیٹر کاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا”ووٹ کو عزت دو“۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے

تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…