شیخوپورہ (آن لائن)شیخوپورہ میں خواتین اور کمسن بچے بچیوں سے افسوسناک واقعا ت میں اضافہ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں ایک خاتون کی اجتماعی آبرو ریزی کے بعدقصبہ بھکھی میں بھی
12سالہ مہمان بچی سے اجتماعی آبرو ریزی کا واقعہ سامنے آگیا ہے، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کرلکے کے رہائشی اکبر علی کی بیوی اپنے بچوں سمیت بھکھی میں میکے آئی ہوئی تھی جہاں 12 سالہ بچی (ر) دکان پر کھانے کی چیز لینے جارہی تھی اس دوران گاؤں کے دو اوباش نوجوانوں عمیر ولد اکبر اور مہران ولد کالا نے اپنی حویلی میں لیجا کر بچی کی زبردستی باری باری آبرو ریزی کرڈالی اورزخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس ملزمان کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے جبکہ چار افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بچی کو میڈیکو لیگل کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔