لاہو (آن لائن) لاہور پولیس نے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے کہ اور اس سلسلے میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شہر کی تمام تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے تھانوں میں قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے
31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے اپنے تھانوں کی حدود کو قبضہ مافیا سے پاک کردیں اور قبضے میں ملوث مافیا کے ارکان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او لاہور نے یہ احکامات لاہور ڈویژن کی پولیس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔سی سی پی او لاہور پولیس عمر شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس یکم جنوری 2021 تک نیویارک پولیس بن جائے گی، ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے،انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے۔