اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی، تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر) بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیاگیا ہے۔بلڈرز، ڈویلپرز،

آرکیٹیکٹس اور شہریوں کی نجی/کمرشل تعمیرات کیلئے اجازت نامے اب ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔ صوبے میں معاشی استحکام اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیئے جانے پر، اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈوپلیٹ فارم فعال کئے گئے ہیں۔ پنجاب کو تعمیراتی بزنس حب بنانے کیلئے ای خدمت مراکز میں قائم کیا جانے والا یہ ون ونڈو نظام بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس کیساتھ ساتھ نجی تعمیرات کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اب رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ، زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے، سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل www.construct.fc.punjab.gov.pk/loginکا اجراء مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو سروس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یہ سروس عوام کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہے۔

اب عوام آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ خدمات ایک کلک پر حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اپروولز رجیم پنجاب متعارف کرائی تھیں جس میں متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو پابند بنایاگیا ہے کہ ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو مقررہ مدت میں این او سیز یا اجازت نامے جاری کئے

جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس رجیم میں نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہی کام مہینوں اور اکثر سالوں میں مکمل ہوتے تھے۔ایل ڈی اے، جی ڈی اے، آر ڈی اے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے

، PHATA، لوکل گورنمنٹس (میٹروپولیٹن کارپوریشنز) کو ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ سے جوڑے رکھنے کا یہ سسٹم ایک تاریخی اقدام ہے۔ درخواست گزار کو اب رہائشی تعمیرات یا رہائشی سکیموں کے اجازت ناموں کیلئے متعدد ایجنسیوں سے رابطہ نہیں کرنا پڑتا۔ تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر ای خدمت مراکز میں میسر ہیں اور اب پورٹل کے اجراء سے عوام گھر بیٹھے یا دفتر بیٹھے

اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اوراس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو سسٹم اور آن لائن پورٹل کا قیام رشوت کلچر اور ریڈ ٹیپ ازم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…