اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی ملک میں بگڑتی صورتحال پرائمری کلاسز سے متعلق اہم فیصلے پر غور

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کیسز کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری کلاسز مزید بند رکھنے پر غور شروع کر دیا۔ پرائمری کلاسوں کی تاریخ میں مزید ایک ماہ توسیع کا امکان ہے۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم نرسری سے پانچویں جماعت کے طلبہ کو آئندہ کئی ماہ تک آن لائن پڑھانے پر غور کر رہا ہے، محکمہ تعلیم حکام محکمہ صحت کے تجاوز پر فیصلہ کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کے سکول جانے کی مخالفت کر چکی ہیں۔ پرانے شیڈول کے مطابق پرائمری کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول آنے کی اجازت دی تھی، آئندہ چند دنوں میں پرائمری سکولوں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب پاکستان میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، مزید13 تعلیمی ادارے بند ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میںمیں 10 اور سندھ میں 3 تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ کوروناایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالے13تعلیمیادارےبند کردیئے گئے ہیں ، 24گھنٹے میں 10 تعلیمی ادارے کے پی اور 3سندھ میں بند کیےگئے، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔گذشتہ روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا، سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے جبکہ آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…