اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

باہر نکلو میں تمہیں الٹا لٹکا دوں گا ، جہاں کہو آجاتا ہوں میں نے بڑے بڑے بدمعاش دیکھے ہیں، کچھ لوگوں کا زبان پر اور کچھ لوگوں کابلڈ پریشر پر کنٹرول نہیں،مشاہداللہ خان کی سینٹ اجلاس میں اہم رہنما کیساتھ شدید جھڑپ

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں مشاہداللہ خان اور سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان شدید جھڑپ اور نازیبا الفاظ کا استعمال اور تلخ جملوں کا تبادلہ کا تبادلہ ہوا ۔چیئرمین سینیٹ کی مداخلت کے باوجود دونوں سینیٹرز کے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کئے ۔ مشاہد اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ ان کی

پارٹی نے مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی۔ عتیق شیخ نے کہاکہ الٹا ٹانک دوں گا ، اس کو باہر نکالو۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ تم 260 آدمیوں کے قاتل ہو۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں کے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرادیئے ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ کچھ لوگوں کا زبان پر اور کچھ لوگوں کا۔ بلڈ پریشر پر کنٹرول نہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مشاہد اللہ خان اور میاں عتیق کی نہیں یہ پورے ایوان کی بے عزتی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ایک دوسرے پر سیاسی تنقید کرنی چاہیے تاہم ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں۔ مشاہد اللہ خان اور ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان میں دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اس دور ان اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق کو بات کرنے کا موقع دینے کی بجائے دونوں سینیٹرز نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ،چیئرمین سینیٹ دونوں کو بار بار روکتے رہے ۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ باہر نکلو تم سے نمٹ لیتا ہوں۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ جہاں کہو آجاتا ہوں میں نے بڑے بڑے بدمعاش دیکھے ہیں۔سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمے داری مشاہداللہ پر ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…