اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

کس کے والد کون تھے؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے عمران خان کی اسمبلی میں تقریر پرمریم اور نگزیب کا شدید ردعمل

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کس کے والد کون تھے؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب افسوس جب بات کرتے ہیں اپنی طرح چھوٹی بات کرتے ہیں، گزشتہ روز پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینروالی چھوٹی ذہنیت اور دماغ کی گندگی کی عکاسی ہے ،اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں گھٹیا بات آپ جیسا شخص ہی کر سکتا ہے ،کس کے والد کون تھے؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایاگیا ہے،جو خود والد نہ بن سکا، وہ دوسروں کے والدین کی عزت کرنا کیا جانے؟میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،میاں شریف محنت وعظمت اور شرافت کا روشن کردار رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بے نامی بنی گالہ، لندن میں نیازی لمیٹڈ، علیمہ باجی کا کالا دھن سفید کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کرلیتے؟، میاں شریف کا شمار1940 میں اِس خطے کے امیر ترین صنعتکاروں میں ہوتا تھا ،فاٹف کے نام پر آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نے23 فارن فنڈنگ کے خفیہ اکاونٹس سے پیسے لے کر ملک کے خلاف سازش نہیں کی،عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نے عوام کا اربوں کا آٹا چوری کر کے عوام کو بھوکانہیں کیا ،عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نے

ملک کی ترقی کی شرح منفی کرکے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار نہیں کیا،عمران صاحب اقتدار کے نشے میں جو کہنا ہے کہیں، جو کرنا ہے ، کریں لیکن آئین اور پاکستانیوں کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…