ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’سکول کا پہلا دن ،اریبہ کی سکول کی سڑھیوں سے گر کر موت نویں کلاس کی طلبہ کےاہلخانہ کاا ہم بیان ، قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل لاک ڈاؤن کے بعدتعلیمی ادارے کھلتے ہی افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا اور کراچی کے ایک نجی اسکول میں 15سالہ طالبہ اریبہ ولد آصف سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اریبہ کو فوری طور پراسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ نجی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ 15سالہ طالبہ اریبہ ولد آصف برین ہیمبرج کی

وجہ سے سیڑھیوں سے گری جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا۔وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جبکہ اریبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اریبہ کی طبیعت صبح سے ہی ٹھیک نہیں تھی، اسکول انتظامیہ سے شکایت نہیں ، اسکول کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق 6ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہونے کے پہلے ہی روز نجی تعلیمی ادارے ہیپی پیلس اسکول گرلز کیمپس عائشہ منزل کی طالبہ اریبہ بنت آصف سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ اسپتال کے ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے میت ورثاءکے حوالے کردی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق زخمی ہونے پر اریبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کیا گیا اور اسکول انتظامیہ نے داخلی راستہ کو بند کردیا تھا متوفی طلبہ کو فوری طور پراسپتال منتقل نہ کرنے کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…