اسلام آباد(آن لائن) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، 30ستمبر تک موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ رواں ماہ سے 15روز کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا۔ منگل کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 16ستمبر سے 30ستمبر تک پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق رواں ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15روز کی بنیاد پر کیا جا ئے گا۔