اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں ایک بار پھر کرونا وائرس سر اٹھانے لگا ایک ہی ہسپتال کے 9ڈاکٹرز مہلک وباء کا شکار

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، 81کیسز رپورٹ ، ایک ہسپتال میں 9ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شیخ زید اسپتال کے مزید 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

آج ملک بھر میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، 404نئے کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27277 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 404 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 2424 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6389 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 455 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132250 ہوگئی ہے ،2445 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97817 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13621 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37079 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 2426 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3269 اور 78 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15962 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…