جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تعلیمی ادارے میں بڑی تعداد میں کرونا کیسز رپورٹ ، ادارہ سیل

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ۔اسلام آباد میں تعلیمی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے 16کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کے طلباء اور ملازمین میں 16 کوویڈ 19 معاملات سامنے آنے کے بعد

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لئے کالج اور ایک ہاسٹل کو سیل کر دیا ہے۔ این سی اوسی کے مطابق مذکورہ ادارے سے کوروناکے16کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چھ ماہ تعطل کا شکار ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا،ملک بھر کے بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں جار ی رہیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں ، واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینیٹائز بھی کیاگیا۔اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائیگا، لاک ڈاؤن کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز ، 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…