اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ایک اور انٹرنیشنل ائیر لائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی

کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، انڈونیشیا کی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔اس سے قبل ترکی کی پیگاسس ایئر لائن نے بھی کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…