اگر پاکستان کو ریاست مدینہ ہی بنانا ہے تو پھر ریاست مدینہ کے قوانین نافذ کئے جائیں، جاوید ہاشمی کا حکومت سے مطالبہ

14  ستمبر‬‮  2020

کرمانوالہ (این این آئی)  پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہے اس کا راستہ روکنے والے مٹ جائینگے ،پاکستان صرف جمہوریت کے ساتھ ہی رہ سکتا ہے جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی بالا دستی ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔جمہوریت کی کرن دبانے والے خود دب کر مٹ جائیں گے ریاست مدینہ کا تصور دینے والے حکمرانوں کے دور میں ایک خاتون کو اسکے

بچوں کے سامنے جس درندگی کا نشانہ بنایا گیا اس پر عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہیئے ۔ان خیالات کا اظہارسینئر سیاستدان و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمامخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں ایسا تو تصور بھی نہیں کیاجا سکتا اگر پاکستان کو ریاست مدینہ ہی بنانا ہے تو پھر ریاست مدینہ کے قوانین نافذ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے درندوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو عورتوں کی عصمت دری کرتے ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ ایسے درندوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کبھی کسی کو ایسی جرات کرنے کا حوصلہ نہ ملے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ن اور ش کی تقسیم کے بارے میں باتیں وہ کر رہے ہیں جو کل تک مشرف کے ساتھی تھے۔مسلم لیگ ن اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور حقیقت ہے کہ آج بھی اس کا ووٹ بنک سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے تین بار اقتدار اعلیٰ دیکھنے کے بعد جیلوں کو چوم لیا ایسی قربانیاں دینے والی پارٹیاں اور قیادت کیسے تقسیم ہو سکتی ہے پاکستان ن کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں اور ان کے خواب بھی شیخ چلی جیسے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیںاور اگر کوئی چھوٹی موٹی بات ہے تو اس کی بنیاد پرپارٹی تقسیم ہو جائے اس کا  سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھااور ہمیں اس کلمے کی روح کی پاسداری کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…