اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب انعام غنی انسانی سمگلنگ میں ملوث رہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
ذوالفقار چیمہ نے بتایا کہ جس وقت موجودہ آئی جی پنجاب انعام غنی ایف آئی اے امیگریشن کا ڈائریکٹر تھا ، اس وقت انسانی سمگلنگ کے واقعات بہت بڑھ گئے تھے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی شکایت پر ایف آئی اے نے اس کی تحقیقات پولیس کے ذمے لگائیں۔ تحقیقات کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی اس کا سربراہ کیپٹن شعیب کو لگایا گیا، وہ بہت ہی ایماندار اور دلیر افسر تھا۔ ان کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی نے انعام غنی کو مجرم قرار دیا جس کے بعد 2 سال تک ان کی پرموشن رک گئی تھی۔کیپٹن شعیب بعد میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو ملا اورانعام غنی کے بارے میں سارے فیکٹس بتائے۔ وزیر اعظم نے انٹرکام اٹھا کر اعظم خان کو کہا کہ کدھر ہے یہ انعام غنی، اس کو تو سروس میں ہی نہیں ہونا چاہیے، یہ تو ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔میں حیران ہوں کہ اسی بری شہرت کے آدمی کو جس کو وزیر اعظم صاحب نکالنے کے چکر میں تھے ، اسے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا آئی جی لگادیا ،آخر اس صوبے نے کیا جرم کیا ؟