اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنکچر والے نے اکیلی خاتون کو دیکھ کر ایک ٹائر سے 15 پنکچر نکال دیے اور چار ہزار دو سو کا بل بنا دیا۔ خاتون نے پنکچر والے سے پوچھا کہ کتنے پنکچر تھے میری گاڑی کے تو اس نے جواب دیا کہ 15 پنکچر تھے۔ خاتون نے غصے میں کہا کہ میں نے تمہاری دکان کے آج شیشے
توڑ کر جانے ہیں، اس موقع پر خاتون نے انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے اور لوگوں سے کہا کہ ان لوگوں سے کام نہ کروائیں۔ خاتون نے سخت الفاظ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پنکچر کے تم لوگوں نے پندرہ بنا دیے میں ابھی تمہاری ویڈیو بناتی ہوں اور پولیس کو بتاتی ہوں جو تمہیں گرفتار کرے گی۔