لاہور(این این آئی)گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی، لاہور پولیس کے افسران کو جگہ کے تعین کا ہوش آگیا، گجر پورہ جائے وقوعہ کے قریب آغاز تھانہ گجر پورہ کا سائن بورڈ نصب کردیا گیا۔لاہور ایسٹرن بائی پاس ٹول پلازہ سے سیالکوٹ موٹروےٹول پلازہ
کے درمیان تک گجر پورہ کی حدود آغاز،اختتام کا بورڈ لگایا گیا ہے،اب لاہور سے لاہور سیالکوٹ موٹروے جانے اور آنے والے ہنگامی صورتحال میں تھانے کے نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں،نصب بورڈ پر ابھی تک متعلقہ پولیس افسران کے فون نمبر تحریر نہیں کئے گئے۔