بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

شادی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دلہا گرفتار  مہمانوں پر بھی بھاری جرمانہ عائد

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

ابوظہبی(این این آئی)کورونا کے دوران شادی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دلہا، اس کے والد اور دلہن کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا جہاں گھر میں شادی کی تقریب کی گئی

اور اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق نافذ کیے گئے ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا جس پر تین افراد کو ڈیزاسٹر پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں دلہا، اس کا والد اور دلہن کا والد شامل ہیں، تینوں افراد کے خلاف قانون کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تقریب کے میزبانوں پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے جب کہ تقریب میں موجود مہمان 5 ہزار درہم تک کا بھاری جرمانہ ادا کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا تھا ملک میں گزشتہ چار ماہ کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے لہذا شہری وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے ضابطہ اخلاق پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…