جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’عوام میں شدید غم و غصہ‘‘ موٹر وے پر خاتون کی عصمت دری کرنیوالے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے، عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا‎

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پر خاتون کی عصمت دری کرنیوالے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے، پھانسی کے مطالبے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر خاتون سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ان کے حق میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ٹوئٹر سے لے کر انسٹاگرام تک تمام پلیٹ فارمز پر خاتون کے حق میں آواز اٹھائی جا رہی ہے اور صارفین کا ایک ہی

مطالبہ ہے کہ ان درندوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ لوگوں نے تو شیریں مزاری کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بولناشروع کر دیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ انسانیت مر رہی ہے انسانی حقوق کی رکھوالی کرنے والے سو رہے ہیں جناب وزیراعظم صاحب براہ مہربانی یہ محترمہ شیریں مزاری اس وزارت کے اہل نہیں ہں ان سے یہ وزارت واپس لی جائے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ نوٹس ہو گیا اب مجرم پکڑے جائیں گے عدالت پیش ہوں گے پہلے عبوری ضمانت ہو گی پھر کیس چلتا رہے گا چند سال بعد کیس ختم لوگ بھول جائیں گے پھر کوئی اور زیادتی کا کیس آئے گا اس پر ہم چند دن آواز اٹھائیں گے پھر وہی نوٹس وہی عدالت وہی ضمانت اور یہ نظام چل سو چل۔ غرض سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے، زیادہ صارفین کا مطالبہ ان ملزمان کی سرعام پھانسی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے اس معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلنے والی اس گندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوئے ہیں، ایسے شرمناک واقعات نہ ہوں اس لئے ملزمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتہائی دل دہلا دینے والاموٹر وے سانحہ،ایک اور حوا کی بیٹی کی عصمت دری۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ننھی مروہ اور اب یہ، میں وزیراعظم سے بھی مل رہا ہوں، مجرموں کے

خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی- وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرینز سے استداہے کہ خدارا ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…