اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

برطانیہ میں چوہدری برادران اور مونس الٰہی کے اثاثے ہیں یا نہیں؟ حقیقت جاننے کیلئے پاکستانی حکام کا برطانیہ سے رابطہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان نے برطانوی حکام سے دو بار رابطہ کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا برطانیہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کے اثاثے ہیں یا نہیں؟نجی ٹی وی کے مطابق دوبرس قبل

تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے اتحاد کے بعد وفاقی حکومت نے نیب اور ایک اور تحقیقاتی ادارے کی جانب سے برطانوی وزارت داخلہ کو پہلی بار رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے چوہدری برادران اور مونس الہی کی برطانیہ میں جائیداد کی تفتیش کے حوالے سے پچھلے چند ماہ میں برطانوی وزارت داخلہ سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے تاہم اب تک برطانیہ میں مونس الٰہی یا چویدری برادران کے نام پر اثاثوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 2018میں پاناما پیپرز میں اپنے نام سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے مونس الہی نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ مونس الہی کا موقف ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد پاکستانی حکام کے سامنے ظاہر کررکھی ہے۔مونس الٰہی کے مطابق وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں، اتحادیوں کے خلاف یہ اقدام حیران کن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کنارے لگانے کی ناکام کوشش کے بعد اب اتحادیوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس حوالے سے تفتیش کی ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…