پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

شعیب دستگیر کو بڑا اہم عہدہ سونپ دیا گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کو پنجاب پولیس کا نیا کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے ، شعیب دستگیر کوسیکرٹری اینٹی نارکوٹکس ذمہ داری سونپی گئی ہے، نئے آئی جی کیلئے مختلف سینئر افسران کے نام زیر غور تھے تاہم قرعہ انعام غنی کے نام نکلا ، جبکہ شعیب دستگیر نے

اپنے موقف میں کہا ہے کہ سی سی پی او عمر شیخ کے بیان سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا تھا، سی سی پی او نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ، قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور نئے تعینات ہونے والے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عمر شیخ کے درمیان تنازعہ نیا رخ اختیار کرنے کے بعد حکومت نے آئی جی پنجاب کو ان کے عہدسے سے ہٹا دیا جبکہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا اور وہ احتجاجاًگزشتہ روز بھی اپنے دفتر نہیں آئے تھے ۔پنجاب اور لاہور پولیس کے کمانڈرز کی سرد جنگ سے ماتحت افسر تذبذب کا شکار تھے جس کی وجہ سے حکومت نے معاملات کو انتہائی نہج پر پہنچنے سے قبل آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ کی ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب پولیس افسران کا سنٹر ل پولیس آفس میں ایک اجلاس بھی ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سی سی پی او عمر شیخ کو مس کنڈکٹ پر سزا دی جائے۔آئی جی آفس میں اجلاس کے دوران سی سی پی او عمر شیخ بھی پہنچ گئے اور انہوںنے موقف اپنایا کہ وہ آئی جی پنجاب کی کمانڈ میں کام کریں گے اور وہ اظہار یکجہتی کیلئے سی پی او آفس آئے ہیں۔نئے آئی جی کیلئے مختلف سینئر افسران کے نام زیر غور تھے جن میں عارف نواز، کلیم امام، اے ڈی خواجہ ،انعام غنی ،عامر ذوالفقار اور رائو سردار کے نام شامل تھے جن میں کلیم امام اور انعام غنی کے نام فیورٹ تھے اور قرعہ انعام غنی کے نام نکل آیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…