پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

اب کسی کا گھر نہیں گرائیں گے، جب تک متاثرین کو متبادل گھر فراہم نہیں کرتے، بلاول بھٹوزرداری نے اہم اعلان کر دیا 

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کا راج ختم ہوچکا، اب یہاں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے اضلاع وسطی و غربی میں بارش متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کارکنان و شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیالوں و شہریوں کی جانب سے پارٹی چیئرمین کا جگہ جگہ

والہانہ استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔ بلاول بھٹو زرداری ناظم آباد، ناگن چورنگی، نیو کراچی اور سرجانی ٹائون سے ہوتے ہوئے یوسف گوٹھ پہنچے۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، وقار مہدی، اویس شاہ، راشد ربانی، شاہدہ رحمانی، لیاقت آسکانی اور دیگر رہنما بھی پی پی پی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ کے ڈی اے چورنگی اور یوسف گوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کو اب جیالے چلائیں گے اور شہر کے بنیادی مسائل حل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی وجہ سے ڈرینیج کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، جسے ٹھیک کرنا ہے۔ نالوں کو صاف کریں گے مگر کام انصاف کے ساتھ کریں گے، آپ کسی کا گھر نہیں گرائیں گے، جب تک آپ متاثرین کو متبادل گھر فراہم نہیں کرتے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آپ کے ساتھ ہے، بارش متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اگر عوام ساتھ دیں تو ہم وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کا حق چھین کر لیں گے، اور سپریم کورٹ کو بھی درخواست کریں گے کہ وہ کراچی کا رکھا ہوا پیسہ حکومتِ سندھ کے حوالے کرے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل کیئے جاسکیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تو یوں مشہور تھیں کہ “بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی”۔ عوام کی خدمت کرنے کا وہ مشن اب ہمارا مشن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آج قوم کی جانب سے یومِ دفاع منائے جانے کے موقعے پر نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے دورِ صدارت کے دوران فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت ہونا ضروری ہے، تاکہ صوبوں کو این ایف سی کا حق ملے، تنخواہوں و پینشنز میں اضافہ ہو، اور عوام کو روزگار ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…