دریائوں اور نہروں کے اطراف یہ کام کیا جائے، سپریم کورٹ نے وفاق و صوبائی حکومت کو اہم حکم جاری کر دیا

6  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دریائوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کیلئے شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے دریائوں کے اطراف میں کچہ کی زمین پر کاشت کاری سے بھی روک دیا جبکہ وفاق اور سندھ سے نئی گج ڈیم

کی تعمیر کی ٹائم لائن طلب کر کے نئی گج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دریائوں کیساتھ کچہ کی زمین پر کاشت کاری نہیں ہو سکتی،دریائوں نہروں کے اطراف میں درختوں کی کلیاں نہ لگائی جائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کم ازکم چھ فٹ کو درخت لگا کر اسکو محفوظ بنائیں۔عدالت عظمیٰ نے شجرکاری پر تمام حکومتوں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پانی کی قلت پیدا ہو سکتی ہے،دریائوں اور نہروں کیساتھ درخت لگانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟ ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخت لگانے کس سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہماری حکومت نے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں دریاوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کی بات ہو رہی ہے،شیشم کے درخت پنجاب میں ختم ہو گئے، نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیا بنا۔ جوائنٹ سیکرٹری پانی وبجلی نے کہاکہ نئی گج ڈیم کے پی سی ون کی ایکنک نے ابھی تک منظوری نہیں دی۔ عدالت نے کہاکہ نئی گج ڈیم پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، وفاق اور سندھ نئی گج ڈیم کی تعمیر پر رضامند ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…