جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی عصمت اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان باچاخان کی خدائی خدمتگار تحریک کا اہم حصہ تھی اور وہ

خود بھی اس قومی تحریک کا متحرک حصہ تھے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں اے این پی سربراہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدائی خدمتگار خاندان کا چشم و چراغ عصمت اللہ خان قومی تحریک کا اہم حصہ تھے۔ ہمارے دیرینہ ساتھی کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک انکے خاندان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔بلاشبہ آج قومی تحریک ایک متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی جنہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس بڑے غم میں انکے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…