اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، حجم 19.842 ارب ڈالرتک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے
مطابق 28 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.842 ارب ڈالر تھا جبکہ 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالرتھا اور دیگر بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرموجود تھا۔ملکی ذخائر میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلے جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے۔ڈالر کی قیمت میں بھی مزید کمی کا امکان ہے۔ اس طرح قومی خزانہ میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑے گا۔