پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

استعفیٰ منظور کر لیتے تو عمران خان کو خود مستعفی ہونا پڑتا، اب لو گے احتساب کا نام؟ مریم نواز دبے لفظوں میں بہت کچھ کہہ گئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی ٰمنظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پ اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔

جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا! اب لو گے احتساب کا نام؟ دوسری جانب سیشن عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں کیپٹن (ر)محمد صفدر سمیت16 لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب دفتر حملہ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں اور عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ کا دائر اختیار نہیں بنتا۔پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس انسداد دہشتگردی دفعات شامل کیں۔عدالت نے وکلا ء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت روانہ ہوگئے۔عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں خارج کرتے ہوئے تمام ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔قومی احتساب بیورو نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدرسمیت188 لیگی رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔مقدمے میں مریم نواز، ان کے شوہر محمد صفدر سمیت رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، زبیر محمود، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور پرویز ملک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 300 نامعلوم افراد سمیت 188 لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بعد ازاں مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…