پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وزیر صحت نے ستمبر میں سکولز نہ کھولنے کا مشورہ دیدیا، کب کھولنا بہتر ہو گا، تجویز دیدی

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں اکتوبرکے وسط تک اسکولزکھولنے کی تجویزدی ہے،پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولے جائیں،سندھ کے محکمہ صحت کی تیاری مکمل ہے،7ستمبرکے اجلاس میں سندھ حکومت یہ تجاویزدے گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعذراپیچوہو

نے بتایا کہ اسکولزکھلنے کے بعدبچوں کی ٹائیفائیڈکی ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسکولز اورکالجزکھلنے کے بعدانفیکشن ریٹ بڑھ سکتاہے۔ وزیرصحت نے بتایا کہ سندھ حکومت کو تجویز دی ہے کہ پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولے جائیں۔ انھوں نے وضاحت دی کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے میں کم از کم6،6دن کا وقفہ دیا جائے،اکتوبر کے وسط تک سندھ میں اسکولز کھولنے کی تجویز دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تجویز یہ بھی ہے کہ کلاسز طالبعلموں سے مکمل نہ بھری جائیں اور بچوں کی تعداد کم رکھی جائے۔ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہاکہ یومیہ 6ہزارٹیسٹ کررہے ہیں،بارشوں کی وجہ سے ٹیسٹ کم ہوئے ہیں،مثبت کیسز کی شرح 1فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئسولیشن بیڈز کی تعداد میں کی ہے جبکہ وینٹی لیٹرزکی تعداد بڑھارہے ہیں۔ سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں اکتوبرکے وسط تک اسکولزکھولنے کی تجویزدی ہے،پہلے یونیورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولے جائیں،سندھ کے محکمہ صحت کی تیاری مکمل ہے،7ستمبرکے اجلاس میں سندھ حکومت یہ تجاویزدے گی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعذراپیچوہونے بتایا کہ اسکولزکھلنے کے بعدبچوں کی ٹائیفائیڈکی ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…