کوئٹہ(این این آئی)پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا گیاجمعہ کو ماڈل کورٹ میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت جج دوست محمد مندوخیل نے کی سماعت کے دوران ملزم سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی
عدالت میں پیش، کامران مرتضی ایڈوکیٹ، خلیل الرحمن، نور جان بلیدی اور جعفر اعوان عدالت میں پیش،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیاواضح رہے کہ سارجنٹ عطاللہ جون 2017میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا تھا۔