بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اگست میں درجنوں لاپتہ افراد بحفاظت اپنے گھروں میں پہنچ گئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے31 اگست2020 تک 4642 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے اگست 2020 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020کے دوران 23نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے

قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے ۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6729 ہوگئی ۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے  اگست2020کے مہینے میں 26لاپتہ افراد کے کیسزنمٹائے جبکہ 31 اگست  2020 تک4642 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن میں سماعتیںوفاقی حکومت متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاون کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیںگی تاکہ کرونا سے بچائوکے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 اگست 2020   تک4642 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیںبھی کیں۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…