بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

راول ڈیم اور سملی ڈیم کے سپل ویز کھل گئے ، طغیانی کا خدشہ کون کونسے علاقے سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں ؟ ریڈ الرٹ جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے 12 سکولوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایف سیون، جی سکس، جی سیون، جی ایٹ، ایچ نائن، آئی نائن، غوری ٹاؤن، کھنہ اور سوہان کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ راول ڈیم اور سملی ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے کے باعث کورنگ

اور دریائے سواں میں طغیانی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ برساتی نالوں کے کناروں پر قائم کچی بستیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم، پاور سپلائی، کمیونیکیشن اور فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آباد کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ رورل ایریا میں ریونیو سٹاف کے ذریعے اعلانات کروائیں اور عوام کو آگاہ رکھنے کے اقدامات کریں۔ ترلائی، بارہ کہو اور سہالہ کے حلقہ پٹواریوں اور سول ڈیفنس سٹاف کو دستیاب رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ تمام مجسٹریٹس اور اسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو الرٹ رکھا جائے۔ سملی ڈیم اور راول ڈیم کے ایس ڈی اوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ پانی کی سطح کے حوالے سے اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ سے رابطے میں رہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال انتظامیہ کو ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوکل پرسن مقرر کر کے ان کے نام اور نمبر انتظامیہ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نور پور شاہاں، کھنہ ڈاک، بھارہ کہو، ملپور، نیلور، سہالہ، ایف سیون فو ر، جی سیون ٹو، آئی ٹین ون، آئی نائن اور جی ٹین ٹو کے 12 سکولوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…