کراچی (این این آئی)کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نے منظوری دیدی۔حکام کے مطابق کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نے منظوری دیدی اور منصوبوں کا مسودہ حکومت سندھ سے شیئر کرلیاگیا ۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق امید ہے چند روز میں متفقہ فیصلہ کرلیں گے تاکہ کام شروع ہوجائے،سندھ حکومت سے منصوبے اور
ایریاز پر بات کرلی تھی جن میں پانی کی سپلائی، صفائی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے معاملات ہیں، اب اس کے اندر اسکیموں پر بات ہوگی، ہماری تجویز ہے کہ کون سی لیڈ وفاق کے پاس ہو اور کون سی سندھ حکومت کے پاس، سندھ حکومت کے ساتھ فنڈنگ اور کام کا بھی میکنزم بنایا جائے گا، ہم نے پورا مسودہ سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔