بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیاں،ایف بی آر کے درجنوں افسران کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر ) نے کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث 150سے زائد افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران 76افسران اور اہلکاروں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کی جاچکی ہے۔ایف بی آر ہیڈکواٹر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر کے ممبر ایڈمن بختیار محمد نے بتایاکہ ایف بی آر کا انٹیگریٹی

اینڈ پرفارمینس مینجمنٹ یونٹ شکایات کے ازالہ کے لیے متحرک ہے اس یونٹ کو چار طریقوں سے شکایات موصول ہورہی ہیں ان میں ویب سائٹ، سوشل میڈیا، کال سینٹر اور کاغذ پر شکایات شامل ہیں اس کے علاوہ ایف بی آر گمنام شکایات پر بھی تحقیق کر رہا ہے اور گمنام شکایات کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے جس میں نام اور ایڈریس والی شکایات کو فی الفور پراسیس میں ڈال دیا جاتا ہے اور سینئر ممبرز پر مشتمل کمیٹی شکایت کے ازالے کے لیے حتمی فیصلہ کر تی ہے انہوں نے بتایاکہ ایف بی آر کے مختلف دفاتر میں شکایات موصول ہو رہی تھیں اب انٹیگریٹی اینڈ پرفارمینس مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے شکایات وصول کرنے کا اور اس کے ازالہ کا مرکزی نظام تشکیل دیا گیا ہے اب تک ایف بی آر کے 150سے زائد افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں اوریکم جولائی سے لے کر اب تک 76 افسران و اہلکاروں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جا چکی ہے ان میں سے 10 افسران و اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ2 اعلی افسران کا کیس وزیراعظم کو بھیجا گیا ہے جبکہ ایک اعلی افسر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ایک افسر کی آڈیو ریکارڈنگ فراہم کی گئی ہے جس میں مذکورہافسر آڈیو میں رشوت طلب کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور ان کے خلاف کاروائی کی گئی تاہم سروس ٹربیونل نے اس کیس کی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے اور ایف بی آر سروس ٹربیونل کے

فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ سابق ممبر ایف بی آر جواد آغا کے خلاف وزیر اعظم کی سطح پر تحقیقات کی گئی تھی تاہم ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں   انہوں نے کہاکہ بدعنوانی اور ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی اور کرپشن یا بے ضابطگیوں میں ملوث افسرا ن اور اہلکاروں کے خلاف سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…